• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور افغان وزیرخارجہ کا فون پر رابطہ، دہشتگردی مشترکہ خطرہ قرار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کابل میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن افغانستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ان کا راستہ روکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید