• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے کے علاوہ عمران کی خارجہ پالیسی کیا تھی؟ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے، عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور سلیم جھگڑا کو کیوں نہیں روکا؟

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، عمران خان نے ہمیشہ اپنی انا، ذات اور سیاست کو ہی اہمیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو ناراض کرنا بہت مشکل کام ہے، خان صاحب نے اپنی انا کی وجہ سے یورپ کو بھی ناراض کیا، یورپ امریکا سے ہمیں امید تھی کہ وہ ہمیں فیٹف سے نکالیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں ہمارے جو پرانے دوست تھے خان صاحب کی وجہ سے وہاں بھی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، خارجہ پالیسی کو اپنی انا، ضد اور سیاست کا شکار نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال پر امریکا نے ہمیں بار بار مدد کی پیشکش کی، امریکی کانگریس نے منی بل میں پاکستان کے لیے کچھ حصہ رکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف نہیں، دنیا کو بتانے کی کوشش کی کہ طالبان حکومت کو آپ کو ہر حال میں انگیج کرنا ہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹی ٹی پی کا ایشو پاک افغان تعلقات میں تلخی پیدا کرسکتا ہے، گزشتہ حکومت کا ٹی ٹی پی کے ساتھ رویہ غلط اور ملک کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر جمع کرنا کوئی مذاق نہیں، پاکستان اکیلا ہے کا بیانیہ اب دفن ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید