چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے متعلق حتمی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔
زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری، اعظم سواتی، سبطین خان، عمر سرفراز چیمہ اور مسرت چیمہ شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اس اجلاس میں بعض سینئر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عام انتخابات، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے متعلق حتمی حکمت عملی پر بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے متعدد ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں پر بھی مشاورت کی۔