پشاور کے سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سربند کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں قتل، دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی نے قریبی پولیس چوکی سے سربند تھانے پہنچنے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔
فائرنگ کے دوران پولیس کا ڈی ایس پی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔