• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج رواں موسمِ سرما کی سرد ترین صبح رہی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کی صبح رواں سال موسمِ سرما کی سرد ترین صبح رہی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہرِ قائد کے شمالی حصے میں گزشتہ رات درجۂ حرارت 4 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کا کہنا ہے کہ 16 جنوری تک کراچی میں شدید سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

کوئٹہ کی سڑکوں پر جمع پانی تاحال جما ہوا ہے

ادھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سردی کے باعث گلیوں اور سڑکوں پر جمع پانی تاحال برف بنا ہوا ہے۔

سرد موسم میں کئی علاقوں میں گیس غائب ہو گئی جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

وادیٔ زیارت میں سردی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث گیس کی سپلائی معطل ہو گئی جبکہ بجلی کی بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سےکم درجۂ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید