پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے منگل 17 جنوری کو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان منگل کو صوبائی اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر غلام علی کو بھیجیں گے۔