• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیا جارہا، نتائج جاری نہ ہوئے تو ایک گھنٹے بعد شہر بھر میں دھرنے شروع کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں، ہمارا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے کہ ہمیں فارم 12 دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے، بصورت دیگر ہم کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج مکمل ہیں اور پولنگ کا عملہ بھی موجود ہے، فارم 11 اور 12 ہمیں فراہم نہیں کیا جارہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 11، 12دستخط کر کے دینے کے پابند ہیں پریزائیڈنگ افسر، ڈی آر اوز مداخلت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے میں فارم 11 اور 12 ہمیں فراہم نہیں کیے، آر او نے اعلان نہیں کیا تو ہم شہر بھر میں دھرنے شروع کردیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر آپ حملہ نہیں کرسکتے، شہر کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ ہمیں ووٹ دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر کوئی دوسری جماعت جیتی ہے تو ہم اسے مبارکباد دیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک ایک پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن کو نہیں چھوڑے گا، ایک گھنٹے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، الیکشن کا نتیجہ ہمیں فراہم کیا جائے، ورنہ ہم کوئی بھی آئینی جمہوری قدم اٹھا سکتے ہیں، کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید