• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں۔

نارروال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی بھی توڑیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے سے عوام کو نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جھوٹ اور مکر، فریب کی سوشل میڈیا فلم کا ڈراپ سین ہونے والا ہے۔

قومی خبریں سے مزید