• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کی طاقت، فیصلوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا، ملک احمد خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ججز کی طاقت اور فیصلوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔

الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ میں اظہار خیال کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ سیاست دان ووٹ لیتے ہیں اور کہتے ہیں آپ کے مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان پارلیمنٹ میں ہوتا ہے، اس لیے اس کی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے جبکہ دیگر ذمہ دار اداروں کو کوئی نہیں پوچھتا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جب میں سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں کے آپ کا حق آئین کی تشریح ہے، لیکن آپ نے آئین کیسے لکھ دیا؟ تو یہ میرا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کی طاقت اور فیصلوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہمیں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ چاہیے، ملٹری حکام اور ججز بھی ساتھ بیٹھیں۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب سے میرا شکوہ تھا، اب عمران خان کا شکوہ ہے، مجھے پارٹی میں ان حالات کا ڈر ہے جو مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو لوکل گورنمنٹ کو اُڑا دیا گیا، وہ ملک جو روزانہ کی بنیاد پر معاشی طور پر متاثر ہو رہا ہے وہاں اسٹیل ملز بند کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید