• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو دور کے بعد پہلی بار کراچی میں پیپلز پارٹی کا راج

بھٹو دور کے بعد پہلی بار کراچی میں پیپلز پارٹی نے جھنڈے گاڑھ دیے۔ 93 نشستیں جیت کر شہر کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔

بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی 86 نشستیں ہیں، بائیکاٹ کرنے والی ایم کیو ایم کے روایتی علاقوں میں جماعت اسلامی نے میدان مارلیا، متعدد ٹاؤنز میں کلین سوئپ کیا۔

تحریک انصاف صرف 40 یوسیز جیت سکی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کی نشست ہار گئے۔

بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی7، جے یو آئی 3 اور ٹی ایل پی کی 2 نشستیں ہیں جبکہ مہاجر قومی موومنٹ ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں 93 یوسیز جیت کر پیپلز پارٹی میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ پی ٹی آئی 38 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔

جماعت کا جادو کراچی تک محدود، حیدرآباد میں 1یوسی پر فتح، صرف پانچ یوسیز کے نتائج آنا باقی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید