امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں آصف زرداری اور شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
باجوڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے، وہ سیاست اور ہم اسلامی نظام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری، عمران، شریف برادران، اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی نے ملک کو مقروض کیا۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آئے تو اثاثے ضبط کر کے ملکی قرضوں کا خاتمہ کریں گے، جماعت اسلامی ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو عوام کی فکر نہیں وہ اقتدار کی فکر میں ہیں، واحد جماعت اسلامی ہے جس کو عوام کی فکر ہے۔