امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج سے میرا موجودہ حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔
سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے غریب تباہ ہو رہا ہے، حکمرانوں کو قومی مسائل اور غریب کا احساس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سلیکشن کے بجائے الیکشن کی ضرورت ہے، عہدے کے لیے سینیٹر اور ممبرانِ اسمبلی کو خریدا جاتا ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) عوام کے لیے نہیں ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا آج بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے، کسی کو تحفظ نہیں، 9 سال میں صوبے میں کچھ نہیں بدلا۔