• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجیب لوگ ہیں، حکومت بنتی ہے تو ناچتے ہیں، گرتی ہے تب بھی ناچتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عجیب لوگ ہیں حکومت بنتی ہے تو ناچتے ہیں اور گرتی ہے تب بھی ناچتے ہیں، یہ ٹمٹماتے چراغ ہیں۔

پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علماء اسلام کے طلبا کنونشن سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں جو کچھ ہوا اس کا انجام دیکھ لیا، 2018 جیسی انجینئرنگ کی جائے گی تو نتیجہ وہی ہوگا جو رات کو ہوا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج دنیا پر امریکی مغربی اسٹیبلشمنٹ مسلط ہے، امریکا اور مغرب کا بزور طاقت اپنی تہذیب مسلط کرنے کی کوشش کرنا دہشتگردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر عام کیا گیا کہ مدرسے والا دہشتگرد ہے، رجسٹریشن بند کرا دی گئی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے پاس سب سے بڑی اسٹریٹ پاور ہے، ہماری جنگ بیرونی ایجنڈے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو آج کے دور کے چیلنجز سے آگاہ ہونا چاہیے، بدقسمتی سے نوجوانوں کو ہنگامہ آرائی کا رجحان دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علم کو عصری اور دینی علوم میں تقسیم کر دیا گیا ہے، برصغیر کے علمائے کرام علم کی تقسیم کے ذمے دار کبھی نہیں رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں علما کیلئے 10 ہزار کا اعزازیہ مقرر کیا گیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان علماء کو جنہوں نے متفقہ طور پر یہ پیسے لینے سے انکار کیا۔

قومی خبریں سے مزید