• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی، امید کرتے ہیں کہ ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی افواج نے مختلف واقعات میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، بھارتی افواج نے ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت ایسا ماحول پیدا کرے جس سے واضح ہو کہ وہ دہشتگردی میں ملوث نہیں۔

قومی خبریں سے مزید