• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے نام فائنل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو نام فائنل کرلیے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی میں بھجوانے کےلیے دو نام فائنل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ احمد نواز سکھیرا اور نوید چیمہ کے نام پارلیمانی کمیٹی میں بھجوائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلم اقبال، بشارت راجہ، ہاشم جواں بخت شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی 3 دن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دے گی۔

خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید