• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف سیریز تین صفر سے جیت لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں101 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

سڈنی میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آسٹریلین ویمن ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 336 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹ پر 235 رنز بنا سکی۔

آسٹریلوی پلیئر بیتھ مونی نے 133 جبکہ میگ لیننگ 72 اور تاہلیا میگرا نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید