سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کے معاملے پر دائر اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا۔
سائفر کے ذریعے مبینہ عالمی سازش سے عمران خان کی حکومت ہٹانے پر سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کےلیے دائر چیمبر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔
چیمبر اپیلوں کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔
مبینہ عالمی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس نوعیت کی درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کردیا تھا۔
اس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔