• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا

تصاویر بشکریہ فیس بک/ ٹوئٹر
تصاویر بشکریہ فیس بک/ ٹوئٹر

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا شیخان پولیس چوکی کے انچارج کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔

پولیس نےبتایا ہے کہ پھٹنے والا بارودی مواد پینٹ کے ڈبے میں رکھا گیا تھا، جس سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید