ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کو 8 گھنٹے گزر گئے، بجلی کا تاحال کچھ اتا پتا نہیں، 2021 میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر لیگی رہنماؤں نے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، عمران خان حکومت میں بجلی بریک ڈاؤن پر لیگی رہنما احسن اقبال نے کڑی تنقید کی تھی۔
احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ معیشت ڈوبتی دیکھی تو عمران نیازی نے پاور کا نظام شٹ ڈاؤن کرکے دوبارہ اسٹارٹ کردیا۔
احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان یہ ملک ہے موبائل فون نہیں جو ری اسٹارٹ کرنے سے ٹھیک ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ آج بجلی میں ہونے والا بریک ڈاؤن پہلا نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کے وزراء جب اپوزیشن میں تھے تو اس طرح کے بریک ڈاؤن پر کڑی تنقید کرتے نظر آتے تھے۔