• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرادیا

آئی سی سی ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرش ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 114 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 18ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر سِکس مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔ اینا بیل ناقابل شکست 55 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

قومی انڈر-19 ٹیم کی جانب سے انوشہ ناصر اور ردا اسلم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان جونیئر ٹیم نے باآسانی ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عروب شاہ 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ایمن فاطمہ نے 25 رنز بنائے جبکہ وردہ یوسف نے 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

پاکستان انڈر-19 ٹیم اگلہ میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید