• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں شدید سردی، کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔

شمالی بلوچستان میں سخت سردی کے باعث زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

برفباری کے باعث پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید