• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویتی وزیراعظم نے ولی عہد کو کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا

کویت کی پارلیمنٹ، فائل فوٹو
کویت کی پارلیمنٹ، فائل فوٹو

کویت کی حکومت نے سیاسی کشمکش کی وجہ سے تین مہینے بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شیخ احمد نواف الصباح نے اپنی کابینہ کا استعفیٰ ولی عہد کو پیش کر دیا۔

امیر کویت کی زیادہ تر ذمہ داریاں ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے پاس ہیں، انہوں نے پچھلے سال شیخ احمد کو ملک کا وزیراعظم نامزد کیا تھا اور پچھلی پارلیمان تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کروائے تھے۔

کویت کی منتخب پارلیمان اور اکتوبر میں حلف لینے والی حکومت کے درمیان تناؤ دوبارہ سامنے آیا۔

ارکان پارلیمنٹ قرضہ ریلیف بل کیلئے زور دے رہے تھے جس کے تحت حکومت شہریوں کے ذاتی قرضے ادا کرے گی۔

رکن پارلیمنٹ شعیب المویزری پارلیمنٹ کی اقتصادی اور معاشی امور کمیٹی کے سربراہ ہیں جنہوں نے کہا کہ قرضہ ریلیف بل اس وقت تک رہے گا جب تک حکومت باضابطہ طور پر تنخواہیں، پینشن اور سماجی تعاون کی رقم بڑھانے کا اعلان نہیں کرتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید