• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر جوکی دوڑنے والا گھوڑا ریس جیت گیا، ویڈیو وائرل


ریس میں بغیر جوکی دوڑنے والے گھوڑے نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس ہی جیت لی۔ 

واضح رہے کہ پروفیشنل ریس میں جوکی کا کردار ناقابلِ تردید ہے۔ وہ گھوڑوں کی گیٹ سے نکلنے والی تیزی، ریس کے دوران اس کی توانائی اور فنشنگ لائن عبور کرنے تک ہونے والی تمام سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ 

لیکن دا ٹوکے اسٹیکس 2023 کے نام ایک ہارس ریس جاپانی شہر ناگویا میں منعقد ہوئی جو مذکورہ بالا بیان پر پورا نہیں اترتی۔ 

اس ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں ایک گھوڑا بغیر جوکی کے ریس میں دوڑا اور ایسا دوڑا کہ جوکی والے گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

5 نمبر والے اس گھوڑے کی ریس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے ریس کے آغاز سے لے کر اسے جیتنے تک حریفوں کو پریشانی میں مبتلا کیے رکھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید