• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

499 افراد نے چکن ونگز کھانے کے مقابلے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکا میں 499 شرکاء نے سب سے بڑے چکن ونگز کھانے کے مقابلے میں حصہ لے کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ ریکارڈ بریکنگ مقابلہ نیویارک کے شہر بفالو میں واقع بفالو کنونشن سینٹر میں سالانہ تقریب کے دوران منعقد ہوا، جہاں شرکاء نے دنیا کے سب سے بڑے چکن ونگز کھانے کے مقابلے کے لیے اپنا حصہ لینے کی تصدیق کروائی۔

نئے ریکارڈ میں 499 افراد نے حصہ لیا، جو پچھلے ریکارڈ 397 شرکاء (2018 میں ایمیزون ویب سروسز کے ذریعے قائم) کو پیچھے چھوڑ گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک سرکاری نمائندے نے موقع پر موجود رہ کر ریکارڈ کی تصدیق کی۔

مزید یہ کہ اس ریکارڈ سیٹنگ مقابلے سے جمع ہونے والی رقم ہوری زون ہیلتھ سروسز کے نوجوانوں کے ذہنی صحت پروگرام کے لیے عطیہ کی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید