• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن شروع ہونے میں ایک ماہ کی تاخیر

ساتویں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن شروع کرنے میں ایک ماہ کی تاخیر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مردم شماری میں تاخیر کے بارے میں نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر مردم شماری کے فیلڈ آپریشن میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساتویں مردم شماری ایک ماہ کی تاریخ کے بعد اب یکم مارچ 2023ء سے شروع ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا، یہ آپریشن پہلے یکم فروری سے شروع ہونا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساتویں مردم شماری یکم فروری سے شروع ہو کر 4 مارچ تک جاری رہنی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری میں تاخیر کا فیصلہ پانچویں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید