• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، 612 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،گورنر اسٹیٹ بینک کی ملکی معیشت بارے تفصیلی بریفنگ کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست سرگرمی کے باعث تیزی کی بڑی لہر،کے ایس ای 100 انڈیکس میں612پوائنٹس کا اضافہ، 39ہزار پوائنٹس کی حد بحال،69.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کیقیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 68 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم میں 121.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےمانیٹرنگ پالیسی کے اعلان کے ساتھ ملکی معیشت بارے تفصیلی وضاحت پیش کی جس سے افواہوں کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی مایوسی میں نمایاں کمی آئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں دن بھر سرگرمی ریکارڈ کی گئی ،منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 612.06 پوائنٹس کے اضافے سے 38443.59 پوائنٹس سے بڑھ کر 39.055.65 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

بزنس سے مزید