• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کے مختلف حصوں میں طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے، کوسا میں آج صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔

وسطی جاپان میں گاڑیوں اور ٹرکوں کو برف باری کے باعث سڑکوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مغربی جاپان سے شمالی جاپان تک برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید