• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

جہلم کے علاقہ مجسٹریٹ وقاص وڑائچ نے فراز چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فراز چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

فراز چوہدری کو آج دن 12 بجے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید