چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دوران گفتگو پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلیٰ عدلیہ ہی دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ہی ملا، اب بھی پختہ یقین ہے کہ انصاف ان ہی سے ملے گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری طور پر عدالتوں سے رجوع کریں۔