پولیس فواد چوہدری کو لاہور سے لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اپنے دفتر میں موجود ہیں اور دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کوجوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کرے گی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا کی عدالت وقت ختم ہونے پر بند کردی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس مقامی عدالت سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس لاہور سے فواد چوہدری کے لے کر اسلام آباد روانہ ہوئی تھی۔
اسلام آباد روانگی سے قبل سروسز اسپتال لاہور میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کروایا گیا اور اُس کے بعد پولیس انہیں لے کر روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آج صبح لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ
سروسز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی، بلڈ پریشر اور شوگر نارمل ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے بیس لائن ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، سی بی سی ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے۔
سروسز اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے، جو ٹھیک آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری کے خون کی نمونے لیے گئے، سی بی سی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، گردوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے بھی کیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ نے ان کے ایکسرے کی تجویز بھی دی ہے۔