• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 کروڑ کا اپارٹمنٹ، 2 کروڑ کی گاڑی، کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کو شادی پر اور کیا کیا ملا؟

فائل فوتو
فائل فوتو

نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کننانور لوکیش راہول المعروف کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھے تو بالی ووڈ اور کرکٹ کے سُپر اسٹارز نے اس جوڑے کو مہنگے تحائف سے نواز دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول اور آتھیا شیٹھی کو شادی کے موقع پر ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

سنیل شیٹھی اور  مانا شیٹھی 

اداکار سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ مانا شیٹھی نے اپنی اکلوتی بیٹی اور داماد کو ممبئی میں 50 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے۔


ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے اس نو بیاہتا جوڑے کو 2کروڑ 17 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی۔ اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کے آر ایل راہول نے ایم ایس دھونی کی قیادت میں انٹرنیشنل ڈبیو کیا تھا۔


سلمان خان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان نے اس جوڑے کو ان کی زندگی کے سب سے اہم موقع پر 1 کروڑ 64 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی آڈی کار بطور تحفہ دی ہے۔

خیال رہے کہ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کو سلمان خان نے ہی بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا۔

جیکی شروف

بھارتی اداکار جیکی شروف سنیل شیٹی کے دیرینہ دوستوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ساتھی اداکار کی بیٹی کو قیمتی گھڑی بطور تحفہ دی، جس کی قیمت 30 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے جو کہ معروف برانڈ Chopard کی گھڑی ہے۔

ارجن کپور

بالی ووڈ انڈسٹری میں اتھیا شیٹھی کے بہترین دوست اور فلم مبارکاں کے ساتھی اداکار ارجن کپور نے اس پُر مسرت موقع پر انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈائمنڈبر یسلٹ کا قیمتی تحفہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 روز قبل شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم شادی کی استقبالیہ تقریب ممبئی میں ہوگی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوں گے جن کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

ان مہمانوں میں بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان، اجے دیوگن، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید