• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے فلم ’شعلے‘ کی یاد تازہ کردی

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بالی ووڈ کی مشہور فلم ’شعلے‘ کی یاد تازہ کردی۔

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے سابق وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

انہوں نے اپنی تصاویر کو ماضی کی مشہور بالی ووڈ فلم ’شعلے ‘ سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ اس کا پارٹ ٹو جلد آرہا ہے۔

ہاردک پانڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تصاویر کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ فلم’شعلے‘ میں اداکار امیتابھ بچن ،دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی شامل تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید