سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔
لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے اجلاس کے بعد خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قریب جو لوگ تھے انہوں نے پارٹی کی جڑ ہی کاٹیں، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جن لوگوں کو 25 مئی کو آزمایا جاچکا انہیں دوبارہ آزمانے کی کیا ضرورت تھی؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ارکان کو زیادہ فنڈز دیے وہی ضد کرتے تھے اسمبلی فوری توڑو، اب توڑ دی ہے اسمبلی، اب دیکھو کیا حال ہے۔