• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر باغ میں نوجوان کا قتل دوستی سے انکار کا شاخسانہ نکلا

پشاور(کرائم رپورٹر) ناصرباغ میں کھیتوں سے برآمد ہونے والی نعش کا معمہ حل ہوگیا،قتل میں مبینہ طور پر دوست ملوث نکلا جسے گرفتارکرکے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔25جنوری کو جمعہ خا ن خو ڑ کے قریب گولیوں سے چھلنی ایک نعش برآمد ہوئی تھی ۔ بعد میں مقتول کی شناخت احسا ن اللہ ولد صدر میر سکنہ ناصر باغ بچی کو ر و نہ سے ہوئی۔مقتول کے بھائی عزت اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احسان اللہ کوملزم یا سر حیا ت ولد قدر گل نے قتل کیاہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے اوربچی کورونہ کے رہائشی تھی۔ دوسری جانب ملزم یاسر نے گرفتاری کے بعدپولیس کو بیان دیاہے کہ وہ مقتول کے ساتھ مزید دوستانہ تعلقات نہیں رکھنا چاہتا تھا جبکہ اسے بے جا تنگ کیاجارہا تھا جس پر اس نے احسا ن کی جان لی۔وقوعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو5گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا تھا جسے عدالت میں پیش کرکے اس کی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی گئی جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید