• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ،قتل کیس میں دو بار سزائے موت عمر قید میں تبدیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں گھریلو تنازع پر ہونے والے دوہرے قتل کیس میں ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سیشن عدالت کی جانب سے دی گئی دو بار سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا، جبکہ دیگر سزائیں برقرار رکھی گئیں۔ملزم غلام علی نے گھریلو تنازع پر اپنے دو سالوں جاوید اقبال اور ارشد السلام کو قتل کر دیا تھا جبکہ دو بھتیجوں بابر اقبال اور صابر کو شدید زخمی کیا تھا۔ سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دو بار سزائے موت، چودہ سال قید اور پانچ لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔