• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن )کے زیراہتمام یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن ) سٹی ملتان کے زیراہتمام یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پرڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سعد خورشید خان کانجو مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ ملتان شہر کے صدر زاہد عدنان گڈو، یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری سٹی آفتاب جٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان شہر عمران اسلم انصاری، عارف بدر قریشی، رانا اشتیاق اوررانا ارشاد کا تقریب میں پہنچنے پر استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، استقبالی کارکنوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ،استقبال کرنے والوں میں لیگی کارکنان خواتین رہنما اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔