• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران گل روڈ پاک گیٹ کے بلا مقابلہ عہدیداران کی کامیابی کااعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران گل روڈ پاک گیٹ کے چیف الیکشن کمشنر افضل عباسی نے انجمن تاجران گل روڈ، حرم گیٹ، پاک گیٹ (یوسف رونگھا گروپ) کے بلا مقابلہ عہدیداران کی کامیابی کااعلان کردیا مدمقابل کسی تاجرگروپ نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے، نومنتخب عہدیداران میں سرپرست اعلی یوسف رونگھا، صدر خواجہ حارث صدیقی، جنرل سیکریٹری حاجی دلاور حسین قریشی، سینئر نائب صدر چوہدری محمد زبیر رفیق، نائب صدور مخدوم شہباز علی عباسی، محمد ارسلان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان سومرو، جوائنٹ سیکریٹری رانا احسن شفیع، فنانس سیکریٹری محمد گلزار احمد، سیکریٹری نشرو اشاعت خالد محمود، چیئرمین مجلس عاملہ حافظ عطا ء الرحمٰن اور وائس چیئرمین حافظ محمد علی شامل ہیں۔