• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوئٹر ویڈیو گریب
ٹوئٹر ویڈیو گریب

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے شوہر سے ملنے آئی ہوئی گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی پولیس سے تکرار ہوئی ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پر تشدد کا علم نہیں، مگر ان کے منہ پر کپڑا ڈال کر اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کیا دہشت گرد ہیں کہ انہیں اس طرح پیش کیا جا رہا ہے، میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو احتجاج کریں گے، انہیں جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ ہم فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں، پولیس کی جرأت نہیں کہ ہماری خواتین کو ہاتھ لگائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی کال آئی ہے۔

فواد چوہدری اور اہلیہ نے وکٹری کا نشان بنایا

دورانِ سماعت عدالت میں فواد چوہدری کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فواد چوہدری کے ساتھ وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

قومی خبریں سے مزید