• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پنجاب، کے پی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، شبلی فراز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاخط ملا کہ عمران خان کی پنجاب، کےپی کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سابق وزیر اعظم کا حق ہوتا ہے کہ اسے سیکیورٹی ملے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے زمان پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے کے باوجود کٹھ پٹلی حکومت استعمال ہو رہی ہے،  ہم اس کی پوری ذمہ داری رانا ثنااللہ پر ڈالتے ہیں، عمران خان کو کچھ ہوا تو اسکےذمہ دار راناثنا اللہ اور یہ کٹھ پتلی حکومت ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ تلقین کی ہے کہ سیاست آئین کےدائرےمیں ہوگی، خان صاحب نےکسی کو قانون کے باہر کام کرنےکا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ  آج سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہیں جس میں راجہ پرویز اشرف، الیکشن کمشن، پنجاب اور کےپی حکومت کو فریق بنایا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےایسےشخص ک ووزیر اعلی بنایا جس کاماضی داغ دار ہے، ان کی کابینہ بھی متنازع لوگوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہر حرکت ثابت کرے گی کہ یہ الیکشن کرانےکےحق میں نہیں، کےپی میں جو وزیر لگائے گئے ان کی اکثریت سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہ دےکرجو آئین شکنی کر رہے ہیں، اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، مینڈیٹ لینے پر ملک بہتر ہوگا، سازشوں کے ذریعے کبھی نہیں ہوسکتا۔

قومی خبریں سے مزید