• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے ڈائریکٹر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطینی رہنماؤں سے بھی ملیں گے

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز گزشتہ روز تل ابیب پہنچے، انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو اور موساد سربراہ ڈیوڈ بارنیا سے ملاقاتیں کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے چیف فلسطینی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان کا دورہ اسرائیل پہلے سے طے شدہ تھا لیکن اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مغربی کنارے اور غزہ میں جاری شدید تناؤ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

امریکی سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فینزل اور سی آئی اے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیکیورٹی و انٹیلیجنس تعاون میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

امریکی انٹیلیجنس چیف نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں پیر کے روز مصر کے صدر فتح السیسی سے بھی ملاقات کی تھی۔

امریکا کے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے، وہ پیر کو اسرائیل جبکہ منگل کو مغربی کنارے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید