• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوبی دیول کی سالگرہ پر سنی دیول کا مبارکباد کا پیغام

سنی اور بوبی دیول بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور اپنے عہد کے معروف ہیرو دھرمیندرا کے بیٹے ہیں۔
سنی اور بوبی دیول بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور اپنے عہد کے معروف ہیرو دھرمیندرا کے بیٹے ہیں۔

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے ہیرو بوبی دیول آج اپنی 54ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 

اس موقع پر انہیں پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جبکہ انہیں اپنے بڑے بھائی سنی دیول کی طرف سے بھی ایک خصوصی تحریر سامنے آئی ہے۔

اس تحریر میں سنی دیول نے اپنی اور بوبی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں لکھا، میرے چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو پیار۔

ساتھ  ہی انہوں نے کیپشن میں ایک ہارٹ ایموجی شامل کی ہے۔ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دونوں بھائیوں کے پرستاروں نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات تحریر کیے ہیں۔ 

دریں اثنا بوبی دیول نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا، آپکا شکریہ، آپ کے لیے بہت ساری محبتیں۔

واضح رہے کہ سنی اور بوبی دیول بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور اپنے عہد کے معروف ہیرو دھرمیندرا کے بیٹے ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید