• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی جنگ کا خطرہ، عالمی ادارۂ صحت نے تابکاری سے بچنے کیلئے اہم دواؤں کی فہرست جاری کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے یہ اعلان کیے جانے کے بعد کہ روس مغرب کے ساتھ جنگ کر رہا ہے، عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے اُن دوائوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو ممکنہ طور پر جوہری یا تابکار نوعیت کی ایمرجنسی کی صورت میں اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہیں۔ عالمی ادارے نے وہ رہنما اصول جاری کیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ جوہری حادثے کی صورت میں بچنے کا راستہ کیا ہے۔ ادارے نے جان بوجھ کر اور بد نیتی کے ساتھ تابکار مواد کے استعمال پر انتباہ جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے جوہری حملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں جبکہ مغربی ممالک روسی صدر پوتن کو ناراض کرنے کیلئے جدید ترین ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید