اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیر کو دارالحکومت میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جنوری کو اسلام آباد میں اسکول و دفاتر بند رہیں گے۔
میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے، آئیسکو اور سوئی گیس کے دفاتر کے علاوہ تمام اداروں میں چھٹی ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کرلی۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے۔ میڈیا سے بات چیت سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا پاک امریکا تعلقات صدر ٹرمپ کے دور میں مزید مضبوط ہوئے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلق نہیں ہو رہی۔
عادل راجہ کے وکیل نے فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں جانے کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آئی ایم ایف رپورٹ کا جواب دے چکا ہوں، یہ رپورٹ حکومت نے ہی تیار کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اصلاحات کی تعریف بھی کی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسزتعیناتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کو صوبائی حکومت سے جدید اسلحہ اور آلات مل گئے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو 5 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ اسلام آباد سے نیپرا کے مطابق دونوں کمپنیوں پر ڈھائی ڈھائی کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس کےلیے ماحول بنایا جائے۔
نیب کی جانب سے منتقل ہونے والے کیسز میں محکمہ ریونیو، خصوصی تعلیم سے متعلق بھی ہیں۔