وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نجی پرواز کے ذریعے لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ 2 ہفتے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ مشاورت میں رہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی پاکستان پہنچی تھیں۔