متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پی اے ایف نور خان ایئر بیس پر ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈرز طیارے سلامی پیش کریں گے۔
شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی ہو گی، وزیرِ اعظم ہاؤس میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیے گئے، آج اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے پاکستان کے لیے بڑے معاشی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔