• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری نے کنگنا رناوت کو پاکستان مخالف ٹوئٹس کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کنگنا رناوت کو پاکستان مخالف ٹوئٹس کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کنگنا رناوت نے جن کا حال ہی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہوا ہے، اُنہوں نے ایک بار پھر سے بھارتی فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں ٹوئٹ کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے فلم’پٹھان‘ کے بارے میں کیے گئے کچھ ٹوئٹس میں فلم میں پاکستانی ایجنسیوں کی قدرے مہذب انداز میں تصویر کشی کرنے پر نفرت انگیز رویّے کا اظہار کیا ہے۔

جس پر سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری خاموش نہ رہیں اور اُنہوں کنگنا رناوت کے پاکستان کے بارے میں اس نفرت بھرے رویّے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ان کی اداکاری پسند تھی لیکن جتنی نفرت یہ ہمارے ملک کے لیے دِکھا چکی ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خاتون کتنی چھوٹی ذہنیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم’پٹھان‘ کے بارے میں بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’اس فلم میں ہماری دشمن قوم پاکستان اور آئی ایس آئی کو مثبت انداز میں دِکھایا گیا ہے، یہ بھارت کا وہ جذبہ ہے جو اس ملک کو نفرت سے بالاتر مہان بناتا ہے، یہ بھارت کی محبت ہے جس نے دشمنوں کی نفرت اور گھٹیا سیاست پر فتح حاصل کی ہے‘۔


واضح رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

اس فلم نے باکس آفس پر 5 روز میں 500 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید