اسلام آ باد (رانا غلام قادر )بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی سالانہ کارکردگی تجزیاتی رپورٹ (PER) کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا اعلان کر دیا ۔ نئی پالیسی کے مطابق یکم جنوری 2026 سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور سیکرٹیریٹ گروپ کے بی ایس 17 سے بی ایس 21 کے افسران کی کارکردگی کی رپورٹ مکمل طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS) کے ذریعے آن لائن تیار اور عمل میں لائی جائے گی،نئے نظام کا مقصد کارکردگی کی تشخیص میں رازداری، شفافیت اور معروضیت کے اصولوں کو یقینی بنانا ہے۔ دیگر سروس گروپس کے افسران کو بھی آئندہ اس آن لائن نظام میں شامل کیا جائے گا۔