• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تخاما نیوکلیئر پاور پلانٹ، فائل فوٹو
تخاما نیوکلیئر پاور پلانٹ، فائل فوٹو

جاپان کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ایک ری ایکٹر خود بخود بند ہوگیا لیکن کسی قسم کی تابکاری سامنے نہیں آئی۔

نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق تخاما پاور پلانٹ کا ری ایکٹر دوپہر 3 بجکر 20 منٹ پر رک گیا جب نیوٹرونز کی تعداد میں انتہائی کمی کا ایک الارم بجا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ری ایکٹر معمول کے مطابق اپنا درجہ حرارت کم کر رہا ہے اور اطراف کے ماحول پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے کیونکہ تابکار مادوں کی سطح میں کوئی فرق نہیں پایا گیا۔

تخاما پلانٹ پر کُل چار ری ایکٹرز ہیں جن میں سے ایک بند ہوا تھا۔

جاپان میں کُل 33 ری ایکٹرز ہیں لیکن مارچ 2011 میں سونامی سیلاب کے بعد صرف ایک تہائی سے کچھ کم ری ایکٹرز کی دوبارہ کام شروع کرسکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید