• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ اور ٹام کروز میں کیا چیزیں مشترک ہیں؟

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی اپنی فلم انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹارز ہیں، تاہم دونوں ہی کے لائف اسٹائل میں کچھ چیزیں مشترک پائی جاتی ہیں، جس کا ان کے مداح نے خوب موازنہ کیا ہے۔ 

دھماکےدار واپسی:

دونوں ہی اسٹار کی سلور اسکرین پر دھماکے دار واپسی ہوئی ہے۔ ٹام کروز اور شاہ رخ خان دونوں ہی آخری مرتبہ 2018 میں بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے۔ 

شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل: فال آؤٹ‘ ریلیز ہوئی تھی۔ ہالی ووڈ اسٹار کی فلم تو کامیاب رہی لیکن بالی ووڈ سپر اسٹار کی فلم نہ چل سکی تھی۔

تاہم اپنی فلموں کے ریلیز کے تقریباً 5 برس بعد دونوں ہی دوبارہ سلور اسکرین پر آئے اور چھا گئے۔ ٹام کروز نے ٹاپ گن: میوریک جبکہ شاہ رخ نے پٹھان کے ساتھ واپسی کی۔ 

دونوں کا اسٹنٹ ڈائریکٹر ایک:

شاہ رخ خان نے ہمیشہ رومانوی کردار میں خود کو منوایا، تاہم ایکشن ہیرو کے روپ میں بھی انہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فلم پٹھان میں فلمائے گئے ایکشن سینز کےلیے اسٹنٹ کوآرڈینیٹر کیزے او نیل کی خدمات لی گئی تھیں۔ 

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اسٹنٹ کوآرڈینیٹر نے مشن امپوسیبل اور ٹاپ گن:میوریک میں ٹام کروز کے ساتھ کام کیا تھا۔ 

مادام تساؤ میں مجسمہ:

دنیا کی دونوں بڑی فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹارز کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں موجود ہے۔ 

واضح رہے کہ لندن میں واقع اس میوزیم میں کئی مشہور شخصیات کے مجسمے موجود ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید