وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مصروفیت کے باعث ای سی سی اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام ہونا تھا۔
اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وزارت صحت کی سمری پر غور کیا جانا تھا۔ جبکہ ای سی سی میں وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض منیجمنٹ پلان پیش کیے جانے کے علاوہ سیلاب زدہ علاقوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے خاتمے کی منظوری بھی دی جانا تھی۔
اسکے علاوہ ای سی سی اجلا س میں پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کو قرض کی ادائیگی کیلئے 283 ارب کی منظوری دی جانی تھی۔